14 ستمبر، 2017، 11:37 AM

ایران کا بنگلہ دیش میں میانمار کے مسلمانوں کے لئے مہاجر کیمپ اورصحرائی اسپتال بنانے کا اعلان

ایران کا بنگلہ دیش میں میانمار کے مسلمانوں کے لئے مہاجر کیمپ اورصحرائی اسپتال بنانے کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ایران نے اب تک 100 ٹن کی امداد میانمار کے مسلمانوں کے لئے ارسال کی ہے جس میں غذائی اور طبی سامان موجود ہے جبکہ ایران میانمار کے مسلمانوں کے لئے بنگلہ دیش میں ایک مہاجرکیمپ اور صحرائی اسپتال بھی بنائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ایران نے اب تک 100 ٹن سے زائد کی امداد میانمار کے مسلمانوں کے لئے ارسال کی ہے جس میں غذائی اور طبی سامان موجود ہے جبکہ ایران میانمار کے مسلمانوں کے لئے بنگلہ دیش میں ایک مہاجر کیمپ اور صحرائی اسپتال بھی بنائے گا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والےمظالم کی روک تھام کے لئے اپنے تمام وسائل بروی کار لارہا ہے اور ایرانی وزیر خارجہ آئندہ ہفتہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ضمن ميں دیگر اسلامی اور غیر اسلامی ممالک کے وزراء خارجہ کے ساتھ روہنگیا مسلمانوں کے بارے میں فعال سفارتی اقدام عمل ميں لائیں گے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ ایران اپنی تمام توانائیوں کے ساتھ میانمار کے مسلمانوں کے ساتھ ہے اور اس سلسلے میں اپنی اسلامی، انسانی اور اخلاقی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے انجام دے رہا ہے اور ایران اس سلسلے میں بنگلہ دیشی حکام کے ساتھ رابطہ میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے میانمار کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں لہذا تھائی لینڈ میں ایران کے سفیر میانمار کے امور کے نگراں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میانمار کو مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا تواان ادا کرنا پڑےگا لہذآ اسے مسلمانوں کے خلاف بربریت کو فوری طور پر بند کردینا چاہیے۔

News ID 1875254

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha